روزگار فراہم نہ کرنیکا پر معذور افراد کا احتجاجی مظاہرہ

      روزگار فراہم نہ کرنیکا پر معذور افراد کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر)روزگار فراہم نہ کیے جانے کیخلاف معذور افراد نے مظفرگڑھ میں پریس کلب (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا.اس موقع پر انھوں نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی بھی کی.تفصیلات کیمطابق مطالبات کے حق میں معذور افراد نے مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا.احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی بھی کی.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معذور افراد محمد حسنین،محمد ابوبکر،محمد عاطف،رضوانہ جبین،محمد اکرام،فرہانہ بی بی ودیگر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر معذور افراد کی اکثریت کو روزگار فراہم نہیں کیا گیا.ان کا کہنا تھا کہ روزگار نہ ملنے کے باعث کئی معذور افراد زائد العمر ہوچکے ہیں،احتجاجی مظاہرین نے زائد العمر افراد سمیت تمام معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے اور ڈیلی ویجز معذور افراد کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا.اس موقع پر فضل الرحمان،محمد شمس،شفیق،محمد اعزاز،محمد صغیر،محمد ظہیر مجاہد،محمد اسلم اور حافظ عبدالرؤف سمیت دیگر معذور افراد بھی موجود تھے.
مظاہرہ