کیمیکل زدہ جعلی دودھ کی تیاری اور فروخت جاری‘ کوئی گروہ گرفتار نہ ہو سکا

  کیمیکل زدہ جعلی دودھ کی تیاری اور فروخت جاری‘ کوئی گروہ گرفتار نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آئے روز دعوے کئے جاتے ہیں کہ بڑی مقدار میں ملاوٹ /کیمیکل زدہ دودھ کی سپلائی پکڑی گئی ہے۔اس مد میں بڑی مقدار میں زہریلے دودھ کو تلف کرنے کی بھی کارروائی کی رپورٹ جاری کی جاتی ہے مگر اتنا عرصہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

گزرنے کے باوجود آج تک زہریلا دودھ تیار کرنے والا کوئی ملزم گرفتار نہیں کرا یاجاسکا اور عوام کے ”چھپے قاتل“ کسی گروہ کو قانون کی گرفت میں لا کر سلاخوں کے پیچھے پہنچایا نہیں جاسکا۔ گزشتہ روز بھی فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے بڑی مقدار میں کیمیکل زدہ دودھ تلف کر دیا لیکن اس بار بھی کوئی سماج دشمن شخص و گروہ پکڑا نہیں جاسکا ریں اثنا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال اورملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پر3فوڈپوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر2لاکھ62ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ خانیوال کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مصالحہ جات کی تیاری میں کھلے رنگوں کے استعمال،لیبلنگ کی عدم موجودگی اورغیر معیاری سٹوریج پر عامر فوڈز جبکہ وہاڑی میں محمد علی مصالحہ فیکٹری کو سیل کردیا۔ اسی طرح کھلے،ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرلیہ میں یاسر کریانہ سٹور جبکہ بہاولنگر میں انس کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مٹھائی کی تیاری میں کیمیکلزکے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر ناصر سویٹس شاپ کو سیل کیا۔مظفرگڑھ کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران000 17لیٹر ملاوٹی دودھ کو تلف کردیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپو ر اور ملتان کے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،غیر معیاری اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر 116,500 کے جرمانے عائد کیے۔ڈی جی خان،لیہ اور گردونواح میں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 145,500کے جرمانے عائد کیے گئے