ایم تھری پر سہولیات فراہمی میں تاخیر پر متعلقہ محکموں کے افسران 12فروری کو طلب

  ایم تھری پر سہولیات فراہمی میں تاخیر پر متعلقہ محکموں کے افسران 12فروری کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے موٹر وے ایم تھری پر سہولیات کی فراہمی میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

تاخیر کے حوالے سے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنرز جبکہ ڈائریکٹر ریونیو این ایچ اے اور منصوبے کے کنٹریکٹرز کو ان پرسن 12 فروری کو طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں طاہر جمال نے کونسل ظفر اللّٰہ خاکوانی کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے 23 اکتوبر 2019 کو لاہور عبدالحکیم موٹروے پر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود موٹروے کی سروس روڈ پر ایمرجمسی سروسز، مساجد،ریسٹ اور فوڈ ایریا مختص نہیں کئے گئے۔عدالت لاہور عبدالحکیم موٹر وے تھری پر عدالتی حکم کے مطابق سہولیات کی فراہمی کا حکم دے۔عدالت معاملے کی اہمیت کے پیش نظر درخواست کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرے کیونکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
ایم تھری