میپکو ٹیموں کی کارروائی‘ 316 بجلی چور دھرلیے‘ بھاری جرمانے

  میپکو ٹیموں کی کارروائی‘ 316 بجلی چور دھرلیے‘ بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں چار روز میں 316بجلی چورپکڑلئے۔4لاکھ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

یونٹس بجلی چوری کرنے پر61 لا کھ روپے جرمانہ عائد۔یکم تا4فروری 2020?ء کے دوران ملتان میں 46 گھریلو، کمرشل،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو102442 یونٹس چوری کرنے پر1488138 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 63 گھریلو اورکمرشل صارفین کو74028یونٹس چوری کرنے پر1130475روپے جرمانہ، وہاڑی میں 33 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو64395 یونٹس چوری کرنے پر821262روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو13691یونٹس چوری کرنے پر231600روپے جرمانہ، ساہیوال میں 50 گھریلو،کمرشل، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو35473یونٹس چوری کرنے پر504468روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 18 گھریلوصارفین کو16017 یونٹس چوری کرنے پر293500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 40 گھریلواورکمرشل صارفین کو39416 یونٹس چوری کرنے پر620070روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 19 گھریلوصارفین کو20207یونٹس چوری کرنے پر365302روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 37 گھریلو صارفین کو34457یونٹس چوری کرنے پر652009 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بجلی چور