تاجر دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں‘ شمیلہ اسلم

  تاجر دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں‘ شمیلہ اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پکھی موڑ(نامہ نگار) انجمن تاجران پکھی موڑ کے نو منتخب صدر،ممبران (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کے اعزاز میں چوہدری محمد امین ممبر صوبائی کونسل پنجاب مسلم لیگ ن اپنے آفس مسلم لیگ ہاوس پکھی موڑ میں پر تکلف چائے کا اہتمام کیا جس کی صدارت سابقہ ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کی چوہدری محمد امین نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری محمد اسلم جٹ اور عہدیدار کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نواز ہاشمی کی قیادت مسائل حل ہو نگے سابقہ ایم پی اے شمیلہ اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ غیر مسلم اپنے تہوار وں میں ضرروت زندگی کی اشیا ء کی قیمتو ں میں کمی جبکہ پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں ایسی روش کو بدلنا ہو گا تاکہ ہمارے غریب بہن بھائیوں بھی خوشیو ں میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکیں تقریب میں ملک فریاد حسین چیئر مین،حاجی محمد ارشاد وائس چیئرمین،چوہدری محمد شریف،چوہدری محمد اشرف،ملک طاہر محمود،محمد کاشف سنیارا،محمد سلیم،محمد عرفان وٹو،عبدالغنی ناصر سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ملک فریاد حسین نے محترمہ شمیلہ اسلم اور چوہدری محمد امین کا تاجران کے اعزاز میں دعوت دینے پر شکر یہ ادا کیا۔
شمیلہ اسلم