اساتذہ کیلئے سرسید گولڈ میڈلز شروع کرنے کافیصلہ، نام طلب

اساتذہ کیلئے سرسید گولڈ میڈلز شروع کرنے کافیصلہ، نام طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی معیار بڑھانے کیلئے اساتذہ کیلئے سرسید گولڈ میڈلز شروع کرنے کافیصلہ، نام طلب کرلئے گئے، تفصیل کے مطابق محمکہ سکولز پنجاب نے سکولوں میں معیار تعلیم بڑھانے کیلئے اساتذہ کی کاردگر ی کو بہتر بنانے کیلئے گولڈ میڈلز دینے کا اعلان(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کیا ہے۔اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ اساتذہ کی پورے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے میڈل دئیے جائیں گے، ہر ضلع کیلئے ایک میڈل ہوگا گولڈمیڈل ایک ہوگا جبکہ6سلور میڈل اور29برونز میڈل ہوں گے، اساتذہ کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر ساکھ رکھنے والے اساتذہ کی جیوری کامیاب امیدواروں کا چناؤ کرے گی، دریں اثنا محکمہ سکولز نے تمام اضلاع کے سی ای اوز سے تین اساتذہ کے نام طلب کرلئے ہیں جنہوں نے سال بھر میں شاندار تعلیمی کارکردگی دکھائی ہے۔
گولڈل میڈل