حسین آگاہی سرکلر روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ دکانوں کے باہر رکھا سامان ضبط

حسین آگاہی سرکلر روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ دکانوں کے باہر رکھا سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی انسداد تجاوزات ٹیم کی حسین آگاہی سرکلر روڈ پر تجاوزات مافیا کے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

خلاف کریک ڈاؤن، دوکانوں سے باہر رکھا جانیوالا سامان قصبہ میں لے لیا۔ آپریشن کی قیادت سپرنٹنڈنٹ ملک اصغر کھوکھر نے کی۔ دوکانداروں کی مزاحمت سے بچنے کیلئے پولیس سکواڈ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان ملک اصغر کھوکھر کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے تجاوزات ختم کرانے کے اعلانات کروائے جارہے تھے۔