کمسن بچی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ساڑھے 12سال قید‘ ایک لاکھ جرمانے کی سز ا

کمسن بچی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ساڑھے 12سال قید‘ ایک لاکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد ملتان کے جج حسن احمد نے کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ملزم کو ساڑھے 12 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ جیل قید کاٹنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر سید بہار شاہ نے شواہد پیش کیے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے مطابق شہری محمد ریاض نے بیٹی (س) کے ساتھ زیادتی ہونے کا مقدمہ 4 اگست 2017 کو درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم سجاد خان نے اس کی نو سالہ کمسن بیٹی کو زبردستی اپنے گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے ایسا کرکے جنسی درندگی کا ثبوت دیا ہے اس لیے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاہم سماعت کے دوران فاضل عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
بداخلاقی