سپریم کورٹ کاباغ ابن قاسم کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کاباغ ابن قاسم کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے کراچی کے باغ ابن قاسم کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے باغ ابن قاسم کی اصل شکل میں بحالی سمیت مختلف کیسز کی سماعت کی۔دوران سماعت میئر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا مگر ملبہ تاحال پڑا ہے۔ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو ملبہ اٹھانے کے آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔وسیم اختر نے کہا کہ کوئی نہ کوئی آجاتا ہے اور قبضہ کر لیتا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بڑے مجبور ہیں آپ جو کچھ نہیں کرسکتے۔میئر کراچی نے کہا کہ میرے پاس تو صرف 10 فیصد کراچی ہے تو چیف جسٹس نے کہا کہ کیا باتیں کررہے ہیں، اِس طرح عدالت میں نہ کہیں، پھر آپ کا الیکشن وغیرہ لڑنے کا کیا فائدہ، چھوڑ دیں سب۔عدالت نے متعلقہ بلڈر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔