سرائے نورنگ،رکشہ چوری کرنیواں پر فائرنگ سے ایک زخمی

سرائے نورنگ،رکشہ چوری کرنیواں پر فائرنگ سے ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ کے علاقے ممہ خیل میں رات کے وقت گھرسے رکشہ چوری کے دوران اہلخانہ کی فائرنگ سے ایک چورکوزخمی کرکے پولیس کوحوالے کردیا جبکہ دونامعلوم چورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ تاج محمدولدٹیری خان سکنہ جدیدآبادممہ خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ دیگراہل اہلخانہ کے ہمراہ گھرمیں محوخواب تھے کہ شورکی آوا زپرنیندسے بیدارہوئے اورکمرے کے دروازہ کھولنے لگاتومعلوم ہواکہ دروازہ باہرسے بندہیں توہم نے کمرے میں نصب شدہ کھڑکی کوکھولاتودیکھاکہ تین نامعلوم مسلح چورگھرمیں کھڑی رکشہ کوچوری کررہے ہیں صحن میں بجلی روشن تھی کھڑکی کھولنے پرچوربھاگ پڑے جن میں دونے دیوارپھلانگ لگاکربھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تیسرے چورنے دیوارپرچھلانگ لگاتے کے دوران قابوکرنے کے لئے اوراپنی حفاظت کے لئے پستول پرفائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیااوراُنہوں نے اپنانام سجاد بتایاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔