کوہاٹ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،نظام زندگی مفلوج

    کوہاٹ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،نظام زندگی مفلوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کینٹ بورڈ کا ملکیتی علاقہ شاہ آباد کالونی جرونڈہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر دیا جبکہ سردی کے باعث گیس کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے لیے مسائل بڑھا دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق کوھاٹ شہر کا گنجان آباد علاقہ ملکیتی اراضی کنٹونمنٹ بورڈ بستی شاہ آباد کالونی جرونڈہ بھر میں بجلی اور گیس کی بندش نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے تار اور گیس پائپ لائن ہٹا دے کیوں کہ گزشتہ ایک ماہ سے بجلی اور گیس غائب ہے جبکہ بل دگنے بھیجے جا رہے ہیں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے باعث مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ے انہوں نے دھمکی دی اگر بجلی اور گیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو اس کے خلاف کسی بھی راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا کیوں کہ متعلقہ حکام اور منتخب ارکان کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر شکایات کی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کریں مگر پھر عدالت سے بھی رجوع کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا اس موقع پر برزگ رہائشی حاجی نور شاہ جہان عبدالہادی (صوبیدار ریٹائر ریحان علی)‘ چاچا شبیر احمد‘ محمد اکبر قریشی‘ سید محمد ہاشم‘ شاکر اللہ جان بنگش عرف خان چاچے‘ زاہد عزیز‘ زرگر امتیاز الدین‘ عامر اعجاز‘ حاجی ساجد ظہیر‘ اصغر علی‘ واجد قصاب‘ حافظ دلدار سمیت دیگر رہائشیوں نے گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کی مذمت کی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھی واپس لینے اور اپوزیشن سے اس میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔