اے سی پبی کا سرکاری سکولوں اور پٹوار خانوں کا اچانک دورہ

اے سی پبی کا سرکاری سکولوں اور پٹوار خانوں کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پبی (نما ئندہ پاکستان)پبی میں مختلف سرکاری سکولوں, پٹوارخانوں کا اچانک دورہ کیاتفصیلات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تارو جبہ, گورنمنٹ پرائمری ہائی سکول علی بیگ, گورنمنٹ پرائمری سکول بالو, اور پٹوارخانہ بالو و ٹیٹارہ اسکے ساتھ ساتھ بی ایچ یو تارو جبہ کا اچانک تفصیلی معائنہ کیاجس میں غیر حاضر سٹاف, سکولوں اور اور بی ایچ یوز میں ادویات کی دستیابی اور عوام الناس کو دینے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اور سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ بھیج دیا تاکہ اس پر فی الفور عمل درامد کیا جاسکے اسی طرح پٹوار حلقوں دورے کے دوران ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ پٹوار خانوں میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا اور متعلقہ پٹواریوں کو ان کے مسائل فلور حل کرنے کی ہدایت جاری کی. ریونیو ریکارڈ جسمیں رجسٹر گرداوری، رجسٹر انتقالات، رجسٹر حقداران زمین، روزنامچہ واقعاتی، روزنامچہ کارگزاری کا تفصیلی جائزہ لیا.