جنوبی اضلاع کی سطح پر پارٹی کی فعالیت میں کسر نہیں چھوڑیں گے: سعید خان میداد خیل

جنوبی اضلاع کی سطح پر پارٹی کی فعالیت میں کسر نہیں چھوڑیں گے: سعید خان میداد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سینئرنائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ جنوبی اضلاع کی سطح پر پارٹی کی فعالیت اورمقبولیت میں کوئی کسرنہیں چھوریں گے تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف جنوبی اضلاع میں کلین سویپ کرے گی کارکن تمام تراختلافات بھلاکروزیراعظم عمران خان کامشن عوام تک پہنچائیں۔ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت واحدحکومت ہیں جو جنوبی اضلاع کی ترقی اورتعمیرنوکے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے جس کی تکمیل سے یہاں کے عوام گھروں کے نزدیک مستفیدہورہے ہیں جوکہ تحریک انصاف کی حکومت کااحسن اقدام ہے اسلئے تحریک انصاف جنوبی اضلاع میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہیں اُنہوں نے کہا کہ اب سفارش کادور گزر چکا ہے اب میرٹ کاراج ہوگا تمام فیصلے شفاف طریقے سے میرٹ پر کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اقتصادی پالیسیوں کی مثبت نتائج جلد ظاہر ہونگے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام اب با شعور ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے صوبے کی پرانی روایات کا خاتمہ کرتے ہوئے دو بارہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیاجوکہ تاریخ میں پہلی بارایسا ہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک پاکستان ایشیاء کائیگربن جائے گا اورپاکستانی عوام روزگارکے لئے بیرونی ممالک کے بجائے اپنی ہی ملک میں کاروبارکریں گے۔