شہید بے نظیر بھٹو کانام انکم سپورٹ سے ہٹانا ناانصافی ہے، ذوالفقارافغانی  

    شہید بے نظیر بھٹو کانام انکم سپورٹ سے ہٹانا ناانصافی ہے، ذوالفقارافغانی  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی سٹی پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی نے شہید بینظیر بھٹو کا نام انکم سپورٹ اسکیم سے ہٹانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ائیرپورٹ اور اب انکم سپورٹ اسکیم سے بھی شہید بینظیر بھٹو کا نام ہٹادیا گیا ہے جو عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی تعصب کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے سوال کیا کہ شہید بینظیر بھٹو کے نام سے آخر عمران خان کو اتنی نفرت کیوں ہے؟ عمران خان دنیا کے وہ واحد لیڈر ہیں کہ جنہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت تک نہیں کی شوکت خانم اسپتال بھی تو عوام کے پیسے سے چلتا ہے تو اس کا نام کیوں نہیں بدلتے؟ عمران خان انکم سپورٹ سے شہید بینظیر بھٹو کا نام مٹاسکتے ہیں مگر عوام کے دلوں سے نہیں اور ملک کی دوبار وزیراعظم رہنے والی دنیا کی عظیم لیڈر کا نام انکم سپورٹ اسکیم سے ہٹانا انتہائی قابل مذمت ہے۔