ملک میں تعلیم کے ذریعہ شرح خواندگی بڑھائی جائیگی،وفاقی سیکرٹری تعلیم

  ملک میں تعلیم کے ذریعہ شرح خواندگی بڑھائی جائیگی،وفاقی سیکرٹری تعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
چارسدہ(بیورو رپورٹ)پاکستان کی سات کروڑ آبادی ناخواندہ جبکہ ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے سو فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ ممکن بناناجبکہ تعلیم بالغان پروگرام کے ذریعے شرح خواندگی بڑھانی ہوگی ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکرٹری تعلیم ساجدیوسفانی نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی تعلیم رفیق طاہر اور سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کے ہمراہ این سی ایچ ڈی کے صوبائی دفتر کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اپریشن انور اقبال اور ڈائریکٹر مذہبی تعلیم حبیب اللہ خان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سعید اللہ, شمس الزمان بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہربچے مرد,عورت کا بنیادی حق ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کیلئے وقت اور آسان مواقع فراہم کریں اس میں حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر اور سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہوگا وفاقی سیکرٹری تعلیم نے صوبے میں این سی ایچ ڈی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مزید ذمہ داریاں سونپنے کا عندیہ دیا وفاقی سیکرٹری کو دئیے گئے بریفنگ میں انھیں اگاہ کیاگیا کہ صوبہ بھر بشمول قبائیلی اضلاع میں این سی ایچ ڈی کے 521 فیڈرسکولز اور 540 تعلیم بالغان کے مراکز قائم ہیں َ