کراچی، آئس نشہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

    کراچی، آئس نشہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ سے شاطر خاتون آئس اسمگلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون پولیس کو چکما دینے کیلئے رکشہ میں منشیات فروخت کرتی تھی، منشیات سپلائی کرنے کے دوران بیٹا یا شوہر رکشا چلا رہا ہوتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔پولیس کے مطابق خاتون بلوچستان سے آئس اور دیگر منشیات لاکر کراچی کے پوش علاقوں اور یونیورسٹیز میں فروخت کرتی تھی۔ آئس ڈیلر کی شناخت گل بی بی جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت عنایت کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آئس اور دیگر منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس افسر کے مطابق منشیات ڈیلرز کا یہ گروہ اس سے پہلے دو بار گرفتار ہوچکا ہے۔