امین الحق کی والدہ کے انتقال پر گورنرسندھکا اظہارِ افسوس

امین الحق کی والدہ کے انتقال پر گورنرسندھکا اظہارِ افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی والدہ کے انتقال پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے امین الحق کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔