پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان ٹیم سرپرائز کر سکتی ہے اس لیے انہیں آسان تصور نہیں کریں گے۔پظہر علی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں بے پناہ صلاحیت ہے لیکن فتح وہی ٹیم حاصل کرتی ہے جو میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لہذا فتح کے لیے ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فواد عالم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ میں آئے ہیں اور اسکواڈ میں موجود تمام ہی افراد کسی بھی موقع پر فائنل الیون میں آ سکتے ہیں، اظہر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بہت اچھی ہے اور ہمیں سرپرائز کر سکتی ہے، ان کی ٹیم میں میچز ونرز بھی ہیں لہذا ہم انہیں آسان تصور نہیں کر رہے، ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے پاس اپنی ہوم کنڈیشنز میں میچ جیتنے کا بہترین موقع ہے اور ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔۔بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔ ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے کھیل میں بہتری لائیں،اچھے کھیل کے لیے پر امید ہیں پاکستان ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے،ہر ٹیم کا کھلاڑی اس کی ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے،ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے کوشش کرینگے اچھا کھیل پیش کریں،ہم نے پچ کا بغور جائزہ لیا ہے،میچ سے قبل فیصلہ کرینگے پہلے کسے کھلایا جائے۔