عالمی بیس بال کلاسک کوالیفائر ٹورنامنٹ 12 مارچ سے شروع ہوگا

  عالمی بیس بال کلاسک کوالیفائر ٹورنامنٹ 12 مارچ سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمی بیس بال کلاسک کوالیفائر ٹورنامنٹ 12 مارچ سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، برازیل، جرمنی، فرانس، جنوبی افریقہ اور نکارا گوا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 17 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 45 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔