پیمانوں میں ہیرا پھیری: پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی دکانوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8سیل

پیمانوں میں ہیرا پھیری: پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی دکانوں کیخلاف کریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے،جنرل رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب نے ناپ تول میں کمی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف صوبائی دارلحکومت میں بھی گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار میں واقع دو پٹرول پمپس سیل کر دئیے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں پٹرول پمپ غیر قانونی و ناپ تول میں کمی کرنے کی وجہ سے سیل کئے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن نے سبزہ زار بی بلاک میں واقع فلنگ سٹیشن، کوکو فلنگ سٹیشن سوک سنٹر لیاقت چوک کو سیل کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اب کسی کو بھی ناپ تول میں کمی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کارروئی کرکے پٹرول پمپس سیل کرنیوالوں میں اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعتزاز منیر گوندل ، محمد احمد اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے وحید چوہان شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے02 منی پٹرول اسٹیشنز کی جلال پور کے علاقے میں چیکنگ کرتے ہوئے مشینوں کو ضبط کر لیا اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے،ایل پی جی کی02 دکانوں کو فتح آباد اور 02 دکانوں کو حسین روڈ پر سیل کیا۔انہوں نے کہا کہ منی پٹرول اسٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔