واپڈاہائیڈرو الیکٹرک یونین کی کشمیریوں کے حق ریلی

  واپڈاہائیڈرو الیکٹرک یونین کی کشمیریوں کے حق ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خبر نگار) واپڈا محکمہ بجلی کے ہزاروں کارکنوں نے ملک بھر میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام آج مظلوم کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کے لئے" یوم کشمیر "منایا لاہور میں سینکڑوں محنت کشوں نے ایوان اقبال سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم وستم اور اْن کی حق آزادی کی حمایت میں بزرگ مزدورراہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا، حاجی یونس، اْسامہ طارق، رانا شکور، مظفر متین،نوشیر خا، چوہدری اکرم، ملک ظہور، الطاف اے شیخ نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن ودیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے اقوام متحدہ سے پْرزور مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کراکر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے۔