چیف جسٹس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر از خود نوٹس لیں،اشرف بھٹی

چیف جسٹس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر از خود نوٹس لیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کا از خود نوٹس لیں اور انتخابی مہم کے دوران میں قوم سے کیے جانے والے جھوٹے وعدوں پر عمران خان کو نا اہل قرار دیں کیونکہ انہوں نے ہر چیز سستی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہر چیز مہنگی کر دی،اس لیے یہ صادق اور امین نہیں رہے۔