انقلابی ہنر مندنوجوان پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ

انقلابی ہنر مندنوجوان پروگرام کو توسیع دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (عامر بٹ سے)وزیراعظم عمران خان کے انقلابی ہنرمند نوجوان پروگرام کو سابق حکمرانوں کی جانب سے نظر انداز شدہ علاقوں میں توسیع دینے کا فیصلہ،ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں فنی تعلیمی اداروں کی تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل کر لی گئی تفصیلات کے مطابق راجن پور، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، فتح پور،صادق آباد، ترانڈہ محمد پناہ اور ملتان میں فنی تعلیمی ادارے قائم کیے جا رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں 7 فنی تعلیمی اداروں کی تکمیل کیلئے 2 ارب 37کروڑ 84 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے ٹیکنیکل ٹریننگ اداروں میں پروکیورمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں میں ایسوسی ایٹ انجنیئر، آٹو مکینک، الیکٹریشن، موبائل ریپیئرنگ اور پلمبر کے کورسز کروائے جائیں گے، ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت قائم جنوبی پنجاب کے فنی تعلیمی اداروں کیلئے 220 افراد کو بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔