احتساب کا جھوٹا ڈرامہ اپنی موت آپ مر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

احتساب کا جھوٹا ڈرامہ اپنی موت آپ مر رہا ہے،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیب کی تمام پولیٹیکل انجینئرنگ کی سازشیں عدالتوں نے بے نقاب کردی ہیں۔بغض اور عداوت پر مبنی جھوٹااحتساب کا ڈرامہ اپنی موت آپ مررہا ہے۔حق اور سچ کو طاقت،جھوٹ،الزام اور پروپیگنڈے سے دبایا نہیں جاسکتا۔نیب کے اربوں کی منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات نیب کیلئے ذلت و رسوائی کا باعث بن رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا حمزہ شہباز کی ضمانت پر ردعمل میں کہاڈکٹیٹر مشرف کا بنایا ادارہ آج بھی سیاستدانوں کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ہر لیگی رہنما کی ضمانت کے فیصلے پر عدالتوں کی جانب سے نیب کے احتسابی نظام پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔نیب کرپشن کا خاتمہ نہیں حکومت کے سیاسی مخالفین کا خاتمہ کرنے کیلئے بنایا گیا۔