کشمیرکی جدوجہد آزادی آگ اور خون سے عبارت ہے،میاں جاوید

کشمیرکی جدوجہد آزادی آگ اور خون سے عبارت ہے،میاں جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران پنجاب میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ کشمیری کی جدوجہد آزادی آگ اور خون کے دلخراش واقعات سے عبارت ہے، حریت پسند کشمیریوں نے 70 سالوں سے اس تحریک کو اپنے خون جگر سے سینچا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اقوام عالم اور طاقت کے نشے میں بدمست ہندوستان کو بتادیا ہے کہ دنیا میں امن عالم کی ضمانت مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر نہیں دی جاسکتی