قوم عمران خان کی کشمیر پالیسی سے مطمئن ہے،سعدیہ سہیل

  قوم عمران خان کی کشمیر پالیسی سے مطمئن ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ پوری قوم عمران خان کے کشمیر پالیسی سے مطمئن ہیں۔ تحریک انصاف کشمیریوں کے اصولی موقف پر بھرپور حمایت کرتی ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد بہت موثر ہے اور اس کے دنیا پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر کا مسئلہ 67 سال سے حل نہیں ہو سکا، کشمیریوں نے آزادی کے حصول کے لئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر آتش فشاں بن چکا ہے، جوپورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،عالمی ادارے ہوش کے ناخن لیں۔ سات لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں سے خائف ہے کیونکہ ان میں جذبہ شہادت اور آزادی کی تڑپ موجود ہے۔