لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

    لاہور ویسٹ مینجمنٹ کا شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔ ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پر تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور اس کے ساتھ ساتھ جاری صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ٹھوکر نیاز بیگ،سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیااورجی ایم آپریشنز نے واہگہ ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن کے علاقوں میں صفائی کا جائزہ لیااور ڈپٹی جنرل مینجر آپریشنز کا داتا گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کابھی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ تمام منیجرز،ڈپٹی منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز اپنے اپنے زونز میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں اور شہر کے اندرونی علاقوں،محلوں اور تنگ گلیوں میں صفائی پرخصوصی توجہ دی جائے او ر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام افسران بشمول ڈی ایم ڈی،جی ایم آپریشنز اور سینئیر منیجرز روزانہ کی بنیادوں پر شہر کا دورہ کریں اور صفائی کی صورتحال پر رپورٹ کریں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ شہر میں صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔