گوجر گڑھی،پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

گوجر گڑھی،پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) پولیس نے گوجرگڑھی میں پانچ افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عثمان شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا،10 اکتوبر2019 کو علاقہ تھانہ صدرکی حدود محلہ آدم خان نواں کلے گجرگڑھی میں اپنی بیوی تین بیٹوں اور پانچ سالہ پوتی کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مرکزی ملزم عثمان شاہ ولد حضرت شاہ کو تھانہ شیخ ملتون پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،یاد رہے کہ گرفتار ملزم کے شریک واردات دیگر چار ساتھی محمد علی، طاہر عرف خان،بلال اور عامر کوپہلے ہی تھانہ لوند خوڑ کی حدود اکوڈھیری سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتارکرلیاگیاتھا جبکہ مرکزی ملزم عثمان شاہ بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا تاہم ڈی پی اوسجادخان کے تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے ایس ایچ او عجب خان درانی کی قیادت میں پیشہ ورانہ مہارت اور سائنسی بنیادوں پراس کیس کے مرکزی ملزم تک رسائی اورگرفتاری میں آخرکار کامیابی حاصل کرلی۔گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔