گلوکارہ گلاب کا نیاآئٹم سونگ”جوانی“ ریلیز

گلوکارہ گلاب کا نیاآئٹم سونگ”جوانی“ ریلیز
 گلوکارہ گلاب کا نیاآئٹم سونگ”جوانی“ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ گلاب کا نیاآئٹم سونگ”جوانی“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس آئٹم سونگ کو گذشتہ روز KB پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے۔اس گانے کنئی فلم”آئی لو یو لاہور“ کے لیئے ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے پروڈیوسر اشفاق ملک ہیں جبکہ اس کا میوزک افضال حسین نے ترتیب دیا تھا۔


اس گانے کو بھٹی سٹوڈیومیں ریکارڈ کیا گیا تھا جسے خرم بھٹی نے ریکارڈ کیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران گلاب نے بتایاکہ انہوں نے پہلی مرتبہ کسی فلم کے لیئے آئٹم سونگ ریکارڈ کروایا ہے جسے اب تک بہت پسندکیا جارہاہے۔نہوں نے کہاکہ وہ آئندہ بھی فلموں کے لیئے پلے بیک سنگنگ کرتی رہیں گی۔

مزید :

کلچر -