مہک نور 2 سال بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی

مہک نور 2 سال بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی
 مہک نور 2 سال بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نور 2 سال کے وقفے کے بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گی۔تفصیلات کے مطابق مہک نور دو سال بعد گوجرانوالہ میں آج شروع ہونے والے سٹیج ڈرامے ”عشق بے پرواہ“ میں کام کررہی ہیں اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ نسیم وکی،گوشی خان،گڈو کمال اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران مہک نور نے بتایاکہ میں نے دوسال قبل گوجرانوالہ میں ڈرامہ کیا تھا اس کے بعد لاہور اور دوسرے شہروں میں مصروفیت کی بناء پر میں گوجرانوالہ میں ڈرامہ نہ کر سکی۔مہک نور نے مذید کہاکہ گوجرانوالہ کی عوام مجھے بہت پیار کرتی ہے میں نے جب بھی یہاں ڈرامہ کیا مجھے بہت عزت ملی۔
عز اور پیار سے نوازاگیا۔ دوسال کے بعد بھی گوجرانوالہ کے شائقین کو میری پرفارمنس بہت بھائے گی اور وہ مجھے اسی پیار سے نوازیں گے جو پہلے دیتے تھے۔

مزید :

کلچر -