ماڈل و اداکارہ ثناء فخر مختلف برانڈز شوٹس میں مصروف

ماڈل و اداکارہ ثناء فخر مختلف برانڈز شوٹس میں مصروف
 ماڈل و اداکارہ ثناء فخر مختلف برانڈز شوٹس میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار ثناء فخر مختلف برانڈز شوٹس میں مصروف ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق ثناء فخر ان دنوں لاہور اور کراچی میں مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹس اور TVC کی ریکارڈنگز میں مصروف ہو چکی ہیں ایک ملاقات کے دوران ثناء فخر نے بتایاکہ ہرآنے والا دن میری فنی مصروفیات میں اضافہ کررہاہے پہلے میں نے لاہور میں کچھ برانڈز کے شوٹس مکمل کروائے اور اب میں کراچی میں برانڈز شوٹس کروا رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ثناء فخر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
لاہور اور کراچی فلم انڈسٹری میں اب اس کی رفتار بڑھ چکی ہے وہ خود بھی لاہور میں ایک فلم کی شوٹنگز مکمل کروا کے کراچی آئی ہیں اور اب نئے پراجیکٹس میں شامل ہو رہی ہیں۔ثناء فخر نے مذید کہاکہ ان دنوں ناظرین پر ٹی و ی ڈراموں کا کریز بڑھا ہوا ہے جس سے لگتا ہے کہ ٹی و ی ڈرامہ اپنے اصل روپ میں آچکاہے۔

مزید :

کلچر -