سینیٹ میں مواخذے کی تحریک ناکام، امریکی صدر ٹرمپ الزامات سے بری 

سینیٹ میں مواخذے کی تحریک ناکام، امریکی صدر ٹرمپ الزامات سے بری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی سینیٹ میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی اورانہیں لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ نے اختیارات کے غلط استعمال اورکانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے سے بری کردیا جس کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیر ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔
تحریک ناکام

مزید :

صفحہ اول -