” یہ کام نہیں ہو گا اور ۔۔“ چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، شی جن پنگ نے امریکی صدر کو یقین دہانی کروا دی

” یہ کام نہیں ہو گا اور ۔۔“ چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ...
” یہ کام نہیں ہو گا اور ۔۔“ چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، شی جن پنگ نے امریکی صدر کو یقین دہانی کروا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران کرونا وائرس کے معاملے پر بات چیت کی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی اے آروائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران شی جن پنگ کا کہناتھا کہ چین کرونا وائرس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، چین نے وائرس کے بعد نہایت سخت اقدامات کیے ہیں ۔ انہوں نے امریکی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ معیشت کی ترقی میں کمی واقع نہیں ہو گی ۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس کے باعث اب تک چین میں 568 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 28 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا علاج جاری ہے ۔ چین نے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر میں ہسپتال بنائے ہیں جن کی عالمی ادارہ صحت نے بھی تعریف کی ہے اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاہے ۔