وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے اسمبلی میں واقع چیمبر میں چوہوں کے ڈیرے سے اسٹاف پریشانی کا شکار ہوگیا۔ایکسپریس کے مطابق کروڑوں روپے کے فنڈز کے اجراءکے باوجود وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا دفتر زبوں حالی کا شکار ہے۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں چیمبر کی تعمیر و مرمت اور چوہوں کو ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو لکھے گئے انتباہی خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی کے چیمبر میں چوہوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی؟ چیمبر کا فرنیچر، ,پردے الیکٹرانکس آئٹم غیر معیاری ہیں اور وہ خستہ حالی کا شکار ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ متعدد خطوط لکھنے کے باوجود وزیراعلی چیمبر کی مرمت نہ ہونا افسوس ناک ہے، وزیراعلی چیمبر کی مرمت، تزئین و آرائش کے لیے محکمہ خزانہ کروڑوں روپے جاری کرچکا ہے، بتایا جائے کہ چیمبر کی مرمت کیوں نہیں کی گئی ؟ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے چیمبر میں چوہوں کے خاتمے کے لیے گولیاں( ادویات) رکھی جائیں۔