اتحادیوں کے حکومت سے اختلافات،کیا شیخ رشید کا بھی عمران خان سے کوئی مطالبہ ہے؟وزیرریلوے نے خود بتادیا

اتحادیوں کے حکومت سے اختلافات،کیا شیخ رشید کا بھی عمران خان سے کوئی مطالبہ ...
اتحادیوں کے حکومت سے اختلافات،کیا شیخ رشید کا بھی عمران خان سے کوئی مطالبہ ہے؟وزیرریلوے نے خود بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ایسے وقت میں جب حکومت کی اتحادی جماعتیں مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم حکومت سے نالاں نظرآتی ہیں وہیں حکومت کے ایک اور اتحادی شیخ رشید کہتے ہیں کہ ہمارا عمران خان سے کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ہمارے ساتھ عمران خان اور بزدار ٹھیک چل رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں میں گلے شکوے چلتے رہتے ہیں۔امید ہے مسلم لیگ ق اور متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات جلد دور ہوجائیں گے اور وہ عمران خان کے ساتھ چلیں گی۔انہوں نے اس امید کابھی اظہارکیا کہ اتحادی بہتر فیصلہ کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عوام مہنگائی پر عمران خان سے نالاں ہیں،عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور بہت جلدعوام کی ناراضگی دور کردیں گے۔شیخ رشید کے مطابق حکومت کیلئے خطرہ صرف مہنگائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں دو یونیورسٹیاں بنالیں تیسری بھی بنائیں گے جبکہ ریلوے سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے۔