شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

  

شورکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔ترجمان پاک فضائیہ نے طیارے حادثے کی تصدیق کردی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا،ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا،تکنیکی خرابی کے باعث چک 496 کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔حساس اداروں اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -