محض 15سیکنڈز متاثرہ خاتون کے قریب رہنے پر 56سالہ چینی شہری کورونا وائرس کا شکار ہو گیا

محض 15سیکنڈز متاثرہ خاتون کے قریب رہنے پر 56سالہ چینی شہری کورونا وائرس کا ...
محض 15سیکنڈز متاثرہ خاتون کے قریب رہنے پر 56سالہ چینی شہری کورونا وائرس کا شکار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے پھیلنے والا موذی وائرس کس قدر تیزی سے ایک شخص سے دوسرے کو لاحق ہوتا ہے، اس حوالے سے تہلکہ خیز خبر سامنے آ گئی ہے۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق چین میں ایک 56سالہ شخص مارکیٹ میں کورونا وائرس کی مریض61سالہ خاتون کے پاس صرف 15سیکنڈز کے لیے کھڑا ہوا اور اسے بھی یہ وائرس لاحق ہو گیا۔یہ انکشاف جیانگ بی ہیلتھ کمیشن کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ننگ بو نامی شہر کی ایک مارکیٹ میں یہ مرد اس متاثر خاتون کے پاس صرف 15سیکنڈز کے لیے کھڑا ہوا۔
اسے معلوم نہیں تھا کہ خاتون کورونا وائرس کی مریض ہے۔ وہ دونوں چونکہ ایک دوسرے کو جانتے تھے لہٰذا مرد اس کے پاس رک گیا لیکن جیسے ہی اس نے بات شروع کی، خاتون نے اسے روک دیااور بتایا کہ وہ کورونا وائرس کی مریض ہے چنانچہ اس کے پاس کھڑا مت ہو۔ پندرہ سیکنڈز میں دو چار فقروں کے تبادلے کے بعد وہ شخص وہاں سے چلا گیا لیکن اگلے روز اس کی بھی طبیعت خراب ہو گئی جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”کورونا وائرس کی ایک سے دوسرے شخص میں پھیلنے کی جتنی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا رہا تھا یہ اس سے کہیں زیادہ ہے اور چند سیکنڈز کے اندر یہ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتا ہے چنانچہ شہریوں کو اس حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔“