ہنی مون پر گیا دولہا بھی کورونا وائرس کا شکار، لیکن دلہن کہاں ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ہنی مون پر گیا دولہا بھی کورونا وائرس کا شکار، لیکن دلہن کہاں ہے؟ تفصیلات ...
ہنی مون پر گیا دولہا بھی کورونا وائرس کا شکار، لیکن دلہن کہاں ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے ساحل پر کئی دنوں سے ایک مسافر بحری جہاز کو روک کر رکھا گیا ہے جس سے کسی مسافر کو اترنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس جہاز میں کورونا وائرس کے کئی مریض موجود ہیں اور تمام مسافروں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ ہنی مون پر جانے والا ایک برطانوی جوڑا بھی اس جہاز میں سوار تھا جن میں سے دولہا کو بھی کورونا وائرس لاحق ہو چکا ہے۔ دی مرر کے مطابق ڈائمنڈ پرنسس نامی اس بحری جہاز میں3700سے زائد مسافر ہیں جن میں سے 500کی سکریننگ ہو چکی ہے اور ان میں سے 61میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتا چل چکا ہے۔
ان 61افراد میں 58سالہ ایلن سٹیلے نامی برطانوی دولہا بھی شامل ہے، جسے اس جہاز میں سوار کسی مریض سے کورونا وائرس لاحق ہوا۔ اب وہ اپنی دلہن سے الگ رہ رہا ہے۔ اس کی دلہن جہاز کے ایک کمرے میں مقید ہے اورخوف کے مارے اپنے دولہا سمیت کسی دوسرے مسافر سے نہیں ملتی کہ کہیں اسے بھی یہ وائرس نہ لاحق ہو جائے۔ واضح رہے کہ ڈائمنڈ پرنسس کئی ممالک کا دورہ کر رہا تھا۔لگ بھگ ڈیڑھ ہفتہ قبل جہاز ہانگ کانگ کی بندرگاہ پر رکا اور اس سے وہاں ایک مسافر اترا تھا جس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ اس پر جہاز کو جاپان کی ایک بندرگاہ پر لنگرانداز کر دیا گیا اور اب جاپانی حکام تمام مسافروں کی سکریننگ کروا رہے ہیں۔