”آپ کا ریپ ہوا ہی نہیں کیونکہ۔۔۔“ برطانوی جج نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دم بخود رہ گیا

”آپ کا ریپ ہوا ہی نہیں کیونکہ۔۔۔“ برطانوی جج نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دم ...
”آپ کا ریپ ہوا ہی نہیں کیونکہ۔۔۔“ برطانوی جج نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دم بخود رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک جج نے مسلسل دوسری بار جنسی زیادتی کے کیس میں زیادتی کی شکار خاتون سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر سننے والا دم بخود رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس جج کا نام روبن ٹالسن ہے جس نے دوران سماعت متاثرہ خاتون سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ”تمہارے ساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی، کیونکہ تم نے مزاحمت ہی نہیں کی تھی۔مزاحمت نہ کرنا رضامندی کے زمرے میں آتا ہے، چنانچہ تم کیسے کہہ سکتی ہوں کہ ملزم نے تمہارے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق روبن ٹالسن کے پاس گزشتہ ماہ بھی ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس آیا تھا اوراس کی سماعت کے دوران بھی انہوں نے یہی ریمارکس دیئے تھے۔ دوسری بار ایسے ریمارکس دینے پر جج روبن ٹالسن کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شیفیلڈ سے منتخب ہونے والی رکن اسمبلی اور شیڈو وزیر برائے پولیسنگ لوئس ہائی نے مطالبہ کیا ہے کہ ”روبن ٹالسن خود کو فوری طور پر گھریلو تشدد اور جنسی زیادتیوں کے مقدمات سے الگ کر لیں۔ “

مزید :

برطانیہ -