نابالغ یتیم لڑکی کو قید کرکے جنسی زیادتی، کتنے دن بعد آزادی ملی؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

نابالغ یتیم لڑکی کو قید کرکے جنسی زیادتی، کتنے دن بعد آزادی ملی؟ افسوسناک ...
نابالغ یتیم لڑکی کو قید کرکے جنسی زیادتی، کتنے دن بعد آزادی ملی؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک نا بالغ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے ہی اپنے دوست کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے ضلع روہتاس میں ایک 16 سالہ لڑکی کا بِٹُو نامی لڑکے کے ساتھ معاشقہ تھا، کچھ روز پہلے بٹو اپنی گرل فرینڈ کو بہلا پھسلا کر دوسرے گاﺅں میں لے گیا اور وہاں ایک کمرے میں قید کردیا۔ یتیم لڑکی جو اپنے چچا کے ساتھ رہتی ہے کو 2 روز تک کمرے میں قید کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
2 روز بعد لڑکی کو رہائی ملی تو وہ اپنے گھر پہنچی اوراہلخانہ کو ساری تفصیلات بتائیں جنہوں نے پولیس سے رجوع کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق بِٹُو لڑکی کو بہلا پھسلا کر لے کر گیا اور اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ، اس دوران لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا جارہا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -