”سرفراز کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم میں ہونا چاہئے“

”سرفراز کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم میں ہونا چاہئے“
”سرفراز کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم میں ہونا چاہئے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے قومی ٹیم میں ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میرے خیال سے سرفراز احمد کو ٹیم سے باہر نہیں نکالنا چاہئے تھا، اگر ان کی کپتانی کو لے کر مسئلہ تھا تو انہیں بطور کھلاڑی ٹیم میں رکھنا چاہئے تھا، ٹی 20 فارمیٹ میں ہم گزشتہ کافی عرصے سے ٹاپ پوزیشن پر ہیں اور آج بھی یہ پوزیشن برقرار ہے، ٹی 20 ٹیم میں تو انہیں ضرور ہونا چاہئے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے سرفراز احمد کو تمام طرز کی کرکٹ کیلئے قومی ٹیم میں حصہ بنانا چاہئے کیونکہ اگر ہمیں یا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ان کی کپتانی کا سٹائل پسند نہیں یا وہ کارکردگی نہیں دکھا رہے تھے تو بطور کھلاڑی ہی ٹیم میں رکھ لیتے کیونکہ ایسا کرنے سے بہت برا پیغام جاتا ۔

مزید :

کھیل -