پاکستان کبڈی فیڈریشن نےورلڈکپ کے لیے 20رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان کبڈی فیڈریشن نےورلڈکپ کے لیے 20رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا
پاکستان کبڈی فیڈریشن نےورلڈکپ کے لیے 20رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سرکل کبڈی ورلڈکپ کے لیے 20رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا،محمد عرفان مانا کو کپتان مقرر کیاگیاہے جبکہ شفیق احمد چشتی کو نائب کپتان بنایاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کبڈی ورلڈ کپ کے لئے محمد عرفان مانا کی قیادت میں  20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ،کھلاڑیوں میں شفیق احمد چشتی ،بن امین، توصیف لیاقت، قمر زمان، ظفر اقبال، ارسلان محمود، محمد نفیس، مشرف جاوید، کلیم اللہ، اکمل شہزاد، محمد سجاد، بلال محسن، وقاص احمد، ساجد نثار، عبیداللہ، شاہرام ساجد، راشد محمود، محمد ذوالقرنین اور ہیرا بٹ شامل ہیں۔ آفیشلز میں محمد رزاق چیف ڈی مشن، عامر محمود منیجر، طاہر وحید جٹ ہیڈکوچ، فریاد علی کوچ، شہزاد حنیف اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔کبڈی ورلڈکپ کے میچز 9 فروری سے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہورہے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام  تیاریاں مکمل  کر لی گئی ہیں ۔

مزید :

کھیل -