”یہ باولر میری رہنمائی کرتا ہے “بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار باولنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے ایسے باولر کا نام لے دیا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس بھی حیران رہ جائیں

”یہ باولر میری رہنمائی کرتا ہے “بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار ...
”یہ باولر میری رہنمائی کرتا ہے “بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار باولنگ کرنے والے شاہین آفریدی نے ایسے باولر کا نام لے دیا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس بھی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میری بنگلہ دیش ک خلاف اچھی باولنگ رہی ،اس لیے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو باولنگ کر کے اچھا لگا ۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے موجود اپنے ریکارڈ کو توڑوں اور ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرفارم کرسکوں ۔شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ محمد عباس میچ کے دوران میری اور نسیم شاہ کی رہنمائی کرتے ہیں جس کا مجھے فائدہ ہوا ۔
واضح رہے کہ نگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باولرز کی عمدہ باولنگ کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باولر رہے جنہوں نے انتہائی عمدہ باولنگ کے ذریعے 53 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باولر محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث سہیل 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

کھیل -