بھارت میں اپنے ہی ساتھی ورکرز کے ہاتھوں 18 سالہ کشمیری لڑکا قتل، وجہ اتنی معمولی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

بھارت میں اپنے ہی ساتھی ورکرز کے ہاتھوں 18 سالہ کشمیری لڑکا قتل، وجہ اتنی ...
بھارت میں اپنے ہی ساتھی ورکرز کے ہاتھوں 18 سالہ کشمیری لڑکا قتل، وجہ اتنی معمولی کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک 18 سالہ کشمیری لڑکے کو اس کے ساتھی ورکرز نے تشدد کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ باسط راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی ایک کیٹرنگ کمپنی میں کام کرتا تھا۔ 5 فروری کی شام وہ ایک اور کشمیری لڑکے کے ساتھ ایک ایونٹ پر گیا لیکن واپسی پر اس کے ساتھ دلی اور ممبئی سے تعلق رکھنے والے ساتھی ورکرز بھی واپسی کیلئے گاڑی میں سوار ہوگئے۔
راستے میں کشمیری لڑکوں کی ساتھی ورکرز کے ساتھ تلخ کلا می ہوئی جس پر انہوں نے عبدالباسط کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ واپس آنے کے بعد 18 سالہ باسط نے بتایا کہ اسے اس کے ساتھی ورکرز نے مارا ہے اور اس کے سر میں شدید درد ہورہا ہے، کچھ دیر بعد باسط بیہوش ہوگیا جس پر اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پہلے پہل تو ڈاکٹرز نے باسط کے کیس کو فوڈ پوائزننگ سمجھا لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ڈاکٹرز نے باسط کا فوری آپریشن کیا لیکن جمعہ کے روز وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلی سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ہر مدا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ اوکے مطابق لڑکے رات کو ڈیڑھ بجے ایونٹ ختم کرکے اپنی رہائش پر واپس آرہے تھے، رکشے میں بیٹھتے ہوئے سیٹ کے معاملے پر ان میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد باسط کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔