ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹانے کی خبریں، سرفراز احمد بھی میدان میں آ گئے

ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹانے کی خبریں، سرفراز احمد بھی میدان میں آ گئے
ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹانے کی خبریں، سرفراز احمد بھی میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونا یا نہ ہونا قسمت کی بات ہے لیکن اس وقت میری تمام تر توجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن پرمرکوز ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اپنے سپانسرز کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میں بھرپور محنت کر رہا ہوں اور رواں سیزن میں اپنے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، میں کامیابی کا دعویٰ تو نہیں کر رہا لیکن امید یہ ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
سرفراز احمد نے ایک سوال کے جواب میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم میں شامل ہونا یا نہ ہونا قسمت کی بات ہے مگر میری پوری توجہ اس وقت پی ایس ایل پر ہے ۔
فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے پر امید ہیں، پوری قوم کو پی ایس ایل کا انتظار ہے اور اس کی توجہ اور نگاہیں لیگ پر جمی ہیں، امید ہے کہ کراچی میں افتتاحی تقریب بہت شاندار رہے گی اور شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد سٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

مزید :

کھیل -