”یاسر شاہ جب ’اوور دا وکٹ‘ گیند کرواتا ہے تو۔۔۔“شعیب اختر نے لیگ سپنر کی ناقص پرفارمنس کی وجہ بتا دی

”یاسر شاہ جب ’اوور دا وکٹ‘ گیند کرواتا ہے تو۔۔۔“شعیب اختر نے لیگ سپنر کی ...
”یاسر شاہ جب ’اوور دا وکٹ‘ گیند کرواتا ہے تو۔۔۔“شعیب اختر نے لیگ سپنر کی ناقص پرفارمنس کی وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی یاسر شاہ کو آرام دینے کی حمایت کر دی ہے اور اس کیساتھ ہی ان میں باﺅلنگ کی تکنیکی خامیوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی عمدہ رہی جنہوں نے پوری ٹیم کو233 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم یاسر شاہ نے 22 اوورز کرائے مگر ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ جب ’راﺅنڈ دا وکٹ‘ باﺅلنگ کراتے ہیں تو ان کا وزن گیند کا تعاقب کرتا ہے لیکن جب وہ ’اوور دا وکٹ‘ باﺅلنگ کراتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا کیونکہ اس جانب سے کوئی زاویہ نہیں بنتا۔ لہٰذا یاسر شاہ کو ’اوور دا وکٹ‘ باﺅلنگ کراتے ہوئے زاویہ بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔“

مزید :

کھیل -