جاپان میں بحری جہاز پرسوار 3ہزار 700سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو کتنے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی؟تشویشناک خبر آ گئی

جاپان میں بحری جہاز پرسوار 3ہزار 700سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو کتنے ...
جاپان میں بحری جہاز پرسوار 3ہزار 700سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تو کتنے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی؟تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان  آن لائن)جاپان کی بندرگارہ پر موجود ایک بحری جہاز پر 61افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ڈائمنڈ پرنسز نامی بحری جہاز میں موجود عملے سمیت 3ہزار 700سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی بندرگاہ پر کھڑے ڈائمنڈ پرنسز نامی بحری جہاز میں موجود عملے سمیت 3ہزار 700سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب تک61افرادمیں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہےاوراِس میں اضافےکاخدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے۔رپورٹس کےمطابق ڈائمنڈ پرنسز نامی جہاز کو تمام مسافروں سمیت 14روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا اور اس دوران تمام مسافروں کو بحری جہاز پر ہی رہنا پڑے گا جہاں وہ اپنے اپنے کمروں میں بند رہیں گے۔ دوسری جانب جن افراد میں اب تک کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔