”یاسر شاہ کو فوری فارم بحال کرنا ہو گی کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا

”یاسر شاہ کو فوری فارم بحال کرنا ہو گی کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے بھی تشویش کا ...
”یاسر شاہ کو فوری فارم بحال کرنا ہو گی کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے لیگ سپنر یاسر شاہ کی ناقص فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی فارم فوری بحال کرنا ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے جس کے پہلے روز قومی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کی پہلی اننگز محض 233 رنز پر ہی سمیٹ دی۔ فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی پہلے دن کے ہیرو قرار پائے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں البتہ یاسر شاہ ایک مرتبہ پھر کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کو اپنی کھوئی ہوئی فارم فوری طور پر واپس حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم نئے گیند کیساتھ تو وکٹیں حاصل کر رہے ہیں لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ سپنرز بھی پرانے گیند کیساتھ اتنے ہی کارآمد ثابت ہوں۔

مزید :

کھیل -