اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل،مراد سعید نے سابق وزیر خزانہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل،مراد سعید نے سابق وزیر خزانہ کے زخموں پر ...
اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل،مراد سعید نے سابق وزیر خزانہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام  آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرمرادسعیدنےکہا ہے کہ ملک کے خزانے کو لوٹنے والے مفرور وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانےپروزیراعظم کا شکریہ،  اب عوام کی دولت عوام کے استعمال میں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گلبرگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی رہائش  گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر خوشی کا  اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک کی خزانے کو لوٹنے والے مفرور وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنا دیا گیا،پاکستانی قوم کو 10 سالوں میں 24 ہزار ارب کا مقروض بنایا،اب عوام کی دولت عوام کے استعمال میں، شکریہ عمران خان۔

واضح رہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر  نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر غریبوں کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل کردیا ہےاور گلبرگ تھری میں  واقع اسحاق ڈار کے گھر  میں 50 بے گھر افراد کے لیے بستر لگوا دئیے گئے ہیں،پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے جبکہ گھر کے باہر پناہ  گاہ کا بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے ۔یہ یادرہے کہ ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نیلامی کا عمل روک دیا تھا ۔

مزید :

قومی -