”ایک حساس آپریشن کے دوران احسان اللہ احسان فرار ہوا “نجی ٹی وی نے فرار کی تہلکہ خیز کہانی بیان کردی

”ایک حساس آپریشن کے دوران احسان اللہ احسان فرار ہوا “نجی ٹی وی نے فرار کی ...
”ایک حساس آپریشن کے دوران احسان اللہ احسان فرار ہوا “نجی ٹی وی نے فرار کی تہلکہ خیز کہانی بیان کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں ۔میڈ یا پر ذرائع کے مطابق چلنے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ احسان اللہ احسان ایک حساس آپریشن کے دوران فرار ہوا، احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی معلو مات پر اہم کامیابیاں ملیں ،اس کی معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا اور بہت سے دہشت گرد پکڑے ۔احسان اللہ احسان نے سرنڈر سے پہلے انتہائی حساس اور اہم معلومات دینا شروع کی تھیں ،اس نے 2017میں خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا ،26اپریل 2017کو احسان اللہ احسان نے اعترافی بیان دیا اور کئی ہینڈلرز اور سہولت کاروں کو بے نقاب کیا ۔احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی معلومات پر بہت سے آپریشنز کیے گئے اور بہت سے اب بھی جاری ہیں ۔احسان اللہ احسان کے ٹرائل سے قبل آپریشنز کو منطقی انجامت پہنچانا ضروری تھا۔احسان اللہ احسان اور دیگر دہشت گرد انتہا پسندانہ سوچ رکھتے ہیں ،انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔